جمعرات , 18 اپریل 2024

شاہد خاقان عباسی کے اثاثے منجمد

اسلام آباد: پاکستان میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ایک سابق وفاقی وزیر کے سبھی منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے منجمد کردینے گئے ہیں۔اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی احتساب بیورو، نیب نے، ایل این جی کیس میں، مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے سبھی منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے منجمد کر دئے ہیں۔

پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب کے پراسیکیوٹر نے یہ بات منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کی ایک گاڑی کے ٹرانسفر کے تعلق سے دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کو بتائی۔انہوں نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اثاثہ جات منجمد کر دینے کے ساتھ ہی ان کی گاڑیوں کے ٹرانسفر پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کی فروخت شدہ گاڑیوں کے ٹرانسفر کو بھی روک دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب نے گزشتہ سال اٹھارہ جولائی کو ایل این جی ریفرنس کیس میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا اور سات ماہ حراست میں رہنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال کی پچیس فروری کو انہیں ضمانت پر رہا کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …