جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارتی کسان نے پیلے رنگ کا نایاب کچھوا پکڑ لیا

بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیلے رنگ کا نایاب البینو فلیپ شیل کچھوا پایا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ نایاب کچھوا بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک کسان کو کام کے دوران کھیت میں ملا جو اس نے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا۔ماہرین کے مطابق اس نایاب کچھوے کا پیلا رنگ البینیزم کی وجہ سے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فلیپ شیل کچھوا یوں تو پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلادیش میں پایا ہی جاتا ہے مگر یہ البینو کچھوا بھارت میں دوسری بار دیکھا گیا ہے۔اڑیسہ میں ملنے والے پیلے رنگ کے نایاب البینو فلیپ شیل کچھوے کو بعد میں سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …