جمعہ , 14 مئی 2021

شام کے پارلیمانی انتخابات میں بعث پارٹی کی کامیابی

شام کے پارلیمانی انتخابات میں صدر بشار اسد کی بعث پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو کامیابی ملی ہے۔ابلاغ نیوز نے  ٹی آر ٹی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شام کے پارلیمانی انتخابات میں صدر بشار اسد کی بعث پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو کامیابی ملی ہے۔ حزب بعث نے پارلیمنٹ کی 250 سیٹوں ميں سے 177 جیت لی ہیں۔ شام میں 29 جولائی کو پارلیمنٹ کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں بعث پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں  کو 177 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ گذشتہ 9 برسوں میں شام میں یہ تیسرے پارلیمانی انتخابات تھے ۔شام نے ملک میں جاری دہشت گردی کے باوجود انتخابات منعقد کرکے جمہوریت کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …