بدھ , 24 اپریل 2024

مکران کے پیٹرو کیمیکل فیز میں 13.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری

 مکران کی پیٹروکیمیکل کمپنی ‘نگین’ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ مکران کے پیٹرو کیمیکل فیز کی تعمیرمیں 13.5 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔یہ  بات علیرضا منیری ابیانہ نے بدھ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی محور کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے مکران چابہار پیٹرو کیمیکل کی تعمیر پر 13.5 بلین ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔منیری ابیانہ نےمزید کہا کہ کی جانے والی کوششوں اور ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود  ہم اگلے سال تک مکران پیٹرو کیمیکل ٹاؤن میں ابتدائی پیداوار دیکھیں گے۔چابہار کی خوبصورت بندرگاہ سیستان اور صوبہ بلوچیستان کے دارالحکومت زاہدان سے 645 کلومیٹر کے فاصلے پر اور مکران کے قلب میں واقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …