ہفتہ , 20 اپریل 2024

دنیا کا سب سے بڑا لال بیگ دریافت

سنگاپور کے محققین کو بحر ہند سے ایک ایسا سمندری لال بیگ ملا ہے جس کی 14 ٹانگیں ہیں اور اس کا سائز 20 انچ ہے۔سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے محققین ایک بحری سروے پر تھے اور اس دوران انہیں انڈین اوشن یعنی بحر ہند کی گہرائی سے اب تک کا سب سے بڑا لال بیگ ملا ہے۔سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کی ٹیم نے گہرے سمندر سے 12 ہزار کے قریب سمندری حیاتیات جمع کیں جس میں حیرت انگیز 14 ٹانگوں اور 20 انچ کا لال بیگ بھی شامل ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ بالکل نئی قسم کا لال بیگ ہے جسے بیتھی نومس رکساسا (Bathynomus raksasa) کا نام دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایک عام لال بیگ کی 6 انتہائی نازک ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن ملنے والا اس لال بیگ کی ٹانگیں موٹی اور زہریلی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …