جمعہ , 19 اپریل 2024

شام، امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی نئی کارستانی + ویڈیو

شام میں موجود غاصب امریکی فوجیوں کے خلاف مسلسل مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔مقامی عوام امریکا کی غیر قانونی موجودگي کے خلاف مسلسل مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔کبھی کبھی تو امریکی فوجیوں پر حملوں کی بھی اطلاع ملتی رہتی ہے۔ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکا اور سعودی عرب اور ان کے اتحادی یورپی و عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا۔ شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکے علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔ مگر شام کی فوج نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کو ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے ناکامی سے ہمکنار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر کراچی کے سمندر میں کشتیوں کا جلوس