ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران نےفائیو جی انٹرنیٹ سائٹ کا افتتاح کردیا

تہران: ایران نے بدھ کے روز فائیوجی انٹرنیٹ سائٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ ابلاغ نیوز نے فارس نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران نے بدھ کے روز فائیو جی کے انٹرنیت سائٹ کا افتتاح کر دیا ہے جس میں صدر حسن روحانی اور وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی نے اس افتتاح کو ایرانی قوم کے لئے خوشخبری اور ایک بڑی ڈیجیٹل ترقی قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا ک فائیو جی انٹر نیٹ سروس صرف مواصلات کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے لئے ہے۔ ہم نے گذشتہ سال ایک مصنوعی ذہانت کا مرکز قائم کیا تھا ، اور اس سال ہم نے فائیو جی کے موبائل نیٹ ورک پر کارروائی شروع کردی ہے۔

یاد رہے پچھلے مہینے وزیر موصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک کے مرکزی موبائل آپریٹر سے اپیل کی ہے کہ وہ جولائی تک تہران کے پانچ علاقوں میں فائیو جی ٹیلی مواصلات کا نیٹ ورک شروع کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک نیا مصنوعی سیارہ ڈیٹا سینٹر حمرہ ایول کے ساتھ کام کرنا شروع کرچکا ہے۔انہوں نے ملک کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں سب سے بڑے ڈیٹا سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمرہ ایول مشرق وسطی کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر ہے اور اس میں ملک کے مواصلاتی نیٹ ورک کی سب سے بڑی کوریج ہے۔انہوں نے کہا کہ حمرہ ایول سب سے بڑا کاروباری ادارہ ہے جو دوسرے ڈیجیٹل کاروبار کو چلاتا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …