ہفتہ , 20 اپریل 2024

واشنگٹن میں چین کے سفارتکاروں کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگی

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف دشمنانہ اقدامات پر اسے متنبہ کیا ہے۔ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہچین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے آج کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے چین کے خلاف زہر اگلنے اور نفرت پھیلانے کی وجہ سے کئی بار واشنگٹن میں چین کے سفارتخانے پر حملہ ہوا اور چین کے سفارتکاروں کو موت کی دھمکیاں دی گئیں۔

انہوں نےامریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں قونصلیٹ بند کیے جانے کے لئے 72 گھنٹے کی مہلت کو غیر قانونی، بلاجواز اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔ذرائع کے چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے اور امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں قونصلیٹ بند کیے جانے کے اعلان کے بعد چین نے ووہان میں قائم امریکی قونصل خانہ بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …