منگل , 23 اپریل 2024

ایران میں حالیہ دھماکوں اور آتشزدگیوں کا سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے: ایران

تہران: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں حالیہ آتشزدگیوں کا سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ابلاغ نیوز نے ارنا نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں ہونے والے حالیہ مسلسل دھماکوں اور آگ لگنے کے واقعات کا بیرونی سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بیان سید عباس موسوی نے جمعرات کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک کے خلاف ہونے والے تخریب کاری کے واقعات کا سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …