ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

سعودی عرب؛ جدہ ساحل روڈ پر شراب کے نشے میں گاڑی چلانے والے دو افراد گاڑی سے الٹنے سے ہلاک

جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں ٹریفک حادثہ میں 2 افراد ہلاک اور10 زخمی ہوگئے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں شراب کے نشے میں گاڑی چلانے والے دو افراد گاڑی الٹنے سے ہلاک جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ احمد ابو زید نے بتایا ہے کہ جدہ کے الساحل روڈ پر گاڑی الٹنے سے 2 افراد ہلاک اور10 زخمی ہوگئے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی کورنیش کے السیف ساحل جانے والی سڑک پر شراب کے نشے میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے باعث گاڑی کو یہ حادثہ پیش آیا جو دو افراد کی موت کا سبب بنا۔ گاڑی سے شراب کی بوتلیں اور دیگر نشہ آور آشیا بھی برآمد ہوئی ہےتاہم امدادی ٹیموں نے ہلاک ہونے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …