منگل , 30 نومبر 2021

پاکستان: 9 مریض غلط انجکشن لگتے ہی بینائی سے محروم ہو گئے

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 9 مریض بینائی سے محروم ہوگئے۔ابلاغ نیوز نےنجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ چشم میں 9 مریض کو انجکشن لگایا گیا جس کے بعد ان کی بینائی غائب ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق فٹبالر افسر حسین بھی بینائی سے محروم ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر احسن اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریضوں کو لگنے والا انجکشن اویسٹین کو ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر احسن اورنگزیب کے مطابق انجکشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ذرائع کے مطابق بینائی سے محروم ہونے والے سابق فٹبالر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی جانب سے انجکشن لگایا گیا تھا جس کے بعد سے ہم بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ غلط انجکشن لگانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر انصاف فراہم کیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

سندھ حکومت نے میڈیکل کے داخلوں کے لئے اپنا قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں کے لیے پاکستان میڈیکل کمیشن(PMC) …