اتوار , 28 نومبر 2021

پشاور میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

اسلام آباد: پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ابلاغ نیوز نے جیو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہپولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پیش آیا۔ایس پی عبدالسلام نے بتایا کہ فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے جن میں عثمان خان، فاروق خان اور شہزاد خان شامل ہیں جو آپس میں دوست تھے اور رات تین بجے گھر واپس جارہے تھے۔ایس پی عبدالسلام کا کہنا تھا کہ تھانہ متنی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔دوسری جانب مقتولین کے لواحقین اور اہل علاقہ لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئ ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …