بدھ , 24 اپریل 2024

کابل: افغان فورسز کی کارروائیاں، 24طالبان دہشت گرد ہلاک، 27 زخمی

کابل: افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان فورسز کی کارروائیوں کے دوران 24 دہشت گرد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔ابلاغ نیوز نےغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ افغان فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپیں زابل کے ضلع شنکزئی، ارگاندب اور شاہ جوئی میں ہوئیں۔افغان وزارت دفاع کی طرف سے دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی۔گزشتہ روز افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان فورسز کی فضائی بمباری سے 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں عام شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 عام شہری جاں بحق ہوئے جب کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے۔اس ضمن میں گورنر ہرات دفتر کا کہنا ہے کہ افغان فضائیہ نے طالبان کو نشانہ بنایا، حملے میں طالبان کے کئی رہنما ہلاک ہوئے۔افغان فورسز کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات عمل میں لانے کے بعد نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …