ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان کی بڑی کامیابی؛ اقوام متحدہ میں پاکستان اقتصادی و سماجی کونسل کا ایک بار پھرصدر منتخب

پاکستان کو اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ ابلاغ نیوز نے تسنیم خبررساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا ایک بار پھرصدر منتخب کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اس اہم عہدے پر چھٹی بار منتخب ہوا ہے۔پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم اقتصادی کونسل کی صدارت کریں گے۔منیر اکرم 2005 میں بھی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر رہ چکے ہیں۔مینر اکرم نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان کی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کو اس وقت کئی مسائل درپیش ہیں،کرونا کے عالمی معیشت،صحت،ممالک کی ترقی پراثرات اہم مسئلہ ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بیرونی تسلط،مقبوضہ علاقوں میں محصورین پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے،کروناکی ویکسین کی تمام ممالک تک رسائی ہماری ترجیح ہوگی۔منیر اکرم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کوشش کو تقویت دینا ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان عمران خان کے عالمی اقتصادی وژن کو مزید فروغ دےگا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی پزیر ممالک تک رسائی پر خصوصی توجہ دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …