جمعہ , 19 اپریل 2024

زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے

کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی ذخائر 19 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 17 جولائی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 4 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ حد 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 12 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …