ہفتہ , 4 دسمبر 2021

ایران کی طرف سے پاکستان کو کورونا وائرس سیفٹی کٹس کا تحفہ

اسلام آباد: کراچی میں ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے سندھ میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو سیکڑوں کورونا وائرس کٹس کا تحفہ دے دیا ہے۔ابلاغ نیوز نے فارس نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ محمدی نے جمعرات کے روز کراچی میں ایک اجلاس کے دوران سیفٹی گیئر سندھ میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سربراہ شہناز حمید کے حوالے کیا۔سندھ میں ہلال احمر کے دفتر کے پر اجلاس کے دوران ، دونوں فریقین نے ایران اور پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی سفارت کار نے کہا کہ ایران دوائیوں کے ساتھ ساتھ کورونا سے مقابلہ کرے کے لیے جدید حفاظتی سامان تیار کر رہا ہے اور وہ سستی قیمتوں پر یہ مصنوعات پاکستان کو فراہم اور برآمد کرنے کے لئے تیار ہے۔محمدی نے اس موقع پر ایک مشہور ایرانی اسپتال کی جانب سے سندھ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو سیکڑوں کورونا سیفٹی کٹس حوالے کیں۔مارچ 2020 میں ایدھی فاؤنڈیشن نے ایران کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کے لئے دو لاکھ ڈالر کی رقم پیش کش کی تھی۔تنظیم کے سربراہ فیصل ایدھی نے یہ امداد کراچی میں ایرانی قونصل جنرل کو دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے دلخراش واقعے پر صدر مملکت عارف علوی کا اظہار افسوس

اسلام آباد: سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے دلخراش واقعے کے بعد صدر …