جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ دوسرے ممالک کی طرح کورونا وائرس کے خلاف سنجیدگی سے مقابلہ نہیں کررہا ؛ اوباما

اسلام آباد: امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے جمعرات کو جاری کیے گئے ریمارکس میں کہا کہ امریکہ کورونا وائرس وبائی مرض کے ساتھ دوسرے ممالک کی طرح سنجید گی سے مقابلہ نہیں کر رہا ہے۔ابلاغ نیوز نے دی ہل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سابق صدر نے یہ خیالات ڈیموکریٹک صدارت کے نامزد امیدوار جو بائیڈن سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اگر وہ نومبر میں سابق نائب صدر منتخب ہوئے تو وہ کورونا بحران کا موثر انداز میں مقابلہ کرینگے۔

انہوں نے جوبائیڈن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے بحرانوں سے نمٹنے آتا ہے میں بحرانوں سے نمٹنے کا تجربہ رکھتا ہوںمگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے جس طرح کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے دوسرے ممالک سنجیدہ ہے ا سی طرح سے امریکی حکومت سنجیدہ نہیں ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ جوبائیڈن صحت کے ماہرین کی ہدایات پر عمل کرینگے اور امریکا کو بحران سے بچائے گے۔ آپ طبی ادارے کو مضبوط کریں گے اور اس کورونا کے پھیلائو کو روکے گے۔سابق صدر نے بائیڈن کی حوصلہ افزائی کی اور ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے سال کے شروع میں ہی میں کورونا سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے۔

حالیہ ہفتوں میں ریاستہائے متحدہ میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ، جبکہ متعدد دوسرے ممالک جو کورونا وائرس سے بڑی حد تک متاثر ہوئے تھے انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، امریکہ میں کورونا وائرس کے 40 لاکھ سے زیادہ کیسز اور 144،000 سے زیادہ اموات ہوئی ہے۔ ہر ملک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ دنیا میں کورونا وائرس میں سب سے زیادہ مبتلا ہونے والا ملک ہے۔

بائیڈن نے اوبامہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عہدہ چھوڑنے سے پہلے ، ان کی انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس کے اندر ایک وبائی مرض کا دفتر قائم کیا جس کا مقصد وبائی امریض کے پھیلائو کو روکنے کے لیے بین الاقوامی تعاون پیدا کرنا تھاتاہم 2018 میں ، وائٹ ہاؤس نے وبائی امراض کے لیے قائم کیا گیا اس دفتر کو ختم کر دیا۔جمعرات کو جاری کیے گئے ریمارکس میں اوباما نے بائیڈن کو اس طرح کے بحران سے نمٹنے کے لئے تیار ہونے پر تاکید کی تھی کیونکہ دونوں ڈیموکریٹس نے اپنے سابقہ ​​ریمارکس میں ٹرمپ پر طنز کیا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر ر ہے ہے۔اوباما نے جوبائیڈن سے کہا عوامی صحت کے بحرانوں کو معاشی بحرانوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا ۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ معیشت دوبارہ ترقی کرے تو یہ ضروری ہے کہ لوگ خود کو محفوظ محسوس کریںدوسری جانب اس ہفتے کے شروع میں ، ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی بریفنگ کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وبائی بیماری "بہتر ہونے سے پہلے ہی بدتر ہوجائے گی”۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …