منگل , 19 اکتوبر 2021

شامی فوج نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

دمشق:  شام کی فوج نے القنیطرہ کے نزدیک جولان کے پہاڑی علاقے کی فضائی حدود میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ تباہ کر دیا ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہجمعے کو القنیطرہ میں شامی فوجی کے ائیرڈیفنس سسٹم نے جولان کی پہاڑیوں میں دشمن کے ہدف کو تباہ کر دیا جس کے بعد نواحی علاقوں میں شدید دھماکے کے آواز سنی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ القنیطرہ کے شمال میں حزر شہر کے اوپر، شامی فوج کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہدف کو نشانہ بنایا۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہدف ایک اسرائیلی ڈرون تھا جو مقبوضہ جولان کے پہاڑی علاقے سے شامی سرحد میں در اندازی کرنے والا تھا تاہم شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے سرحد میں داخل ہونے سے پہلے ہی اسے تباہ کر دیا۔اس سے پہلے شامی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ گزشتہ مہینے کے آخر میں شامی ائیر ڈیفنس سسٹم نے حماۃ پر ہوائی حملے کی اسرائیل کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …