جمعہ , 19 اپریل 2024

راولپنڈی میں دو گرپوں میں فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جان بحق

اسلام آباد: راولپنڈی کے نواحی گاوَں چونترہ کے علاقہ میال گاؤں میں خاندانی دشمنی پر دو گروپوں میں ہولناک تصادم کے نتیجہ میں 5 خواتین اور 4 بچے جان بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔ابلاغ نیوز نے ہم نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اظہر، نذر اور امتیاز گروپ اور رب نواز گروپ کے مابین پیش آیا۔ترجمان کے مطابق ابتدائ تحقیقات کے مطابق وجہ تنازعہ چند روز قبل میال گاؤں میں خاتون کا قتل اور دیرینہ دشمنی کا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں سلیم اختر، نثار بی بی، ایمان فاطمہ، ازرام بی بی، عابدہ شاہین ،فرحان اظہر اور عنزلہ بی بی جاں شامل ہیں۔ زخمی افراد کی شناخت نورفاطمہ، عثمان اور ابراہیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو ااعلاج کے لیے جبکہ مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس کی فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کرنے کے لئے موقعہ پر موجود ہے۔ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائ جاۓ گی۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا۔ترجمان کے مطابق سینئر افسران کو واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پر موجود ہیں۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کی حدود میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔۔ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔دریں اثناء وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ راولپنڈی میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 8سے10افراد جاں بحق ہوئے۔ ربنواز نامی شخص نے مخالفین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ 2گروپوں میں دشمنی چل رہی تھی جس پر فائرنگ کی گئی۔ ایلیٹ فورس کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …