جمعہ , 19 اپریل 2024

تل ابیب سے خلیج فارس کے ب‏عض عرب ممالک کے لئے براہ راست پروازیں

اسلام آباد: صیہونی حکومت کی ایک ایئر لائن نے پہلی بار اعلان کیا ہے کہ خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کے لئے اس کی براہ راست پروازیں ہیں۔ابلاغ نیوز نےعرب اڑتالیس نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی ایئر لائن کشر آویر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ریاض اور ابو ظہبی کے لئے اس کی براہ راست پروازیں ہیں۔

اس صیہونی ایئرلائن کے ڈائرکٹر نیر برونشتائن نے کہا کہ اس ائر لائن کے اکثر مسافر تاجر ہیں اور ہم ان کی پرائیویسی کی بنا پر مسافروں کے نام ظاہر نہیں کریں گے۔اس سے پہلے بھی تل ابیب سے بعض عرب ممالک کے لئے پروازیں انجام پاتی رہی ہیں تاہم ان کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امارات کی کئی کمپنیوں نے کورونا کی روک تھام کے لئے اسرائیلی کمپنیوں سے معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …