بدھ , 24 اپریل 2024

عراق، داعش کا پھر حملہ، بر وقت کاروائی، حملہ ناکام

بغداد: عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ دیالی میں دہشت گرد گروہ داعش کے شدید حملے کو ناکام بنا دیا۔ابلاغ نیوز نےفارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے دیالی صوبے میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔صوبہ دیالی میں یہ حملہ داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر نے کیا تھا۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے وقت پر کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمال مغربی دیالی کے العظیم علاقے میں داعش کے باقی بچے عناصر نے شدید حملہ کر دیا۔عراق کا صوبہ دیالی ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں شکست کے باوجود داعش کے عناصر سرگرم ہیں۔گزشتہ مہینوں کے دوران، داعش کے حملوں کے باوجود عراقی رضاکار فورس کے جوان صوبے کے پانچ علاقوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کر چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …