جمعہ , 19 اپریل 2024

بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام

اسلام آباد: ایف سی بلوچستان نے تربت کے قریب بلیدی میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ہے۔ابلاغ نیوز نے ہم نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایف سی بلوچستان کا تربت کے قریب بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ہتھیار، گرنیڈ،آلات مواصلات، دیسی ساختہ بارودی سرنگ برآمد ہوا۔آج دن کے وقت بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کی کانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان کےعلاقے کیچ میں معمول کے گشت کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار لائنس نائیک جاوید کریم شہید ہوگیا جبکہ تین جوان زخمی ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ 19 مئی میں بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں سے پاک فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …