منگل , 23 اپریل 2024

شاہ سلمان چند دنوں کے مہمان ہیں:سعودی سوشل ایکٹیوسٹ مجتہد

اسلام آباد: سعودی عرب کے سماجی کارکن مجتہد نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان چند دنوں کے مہمان ہے۔ ابلاغ نیوز نے مہر نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی سوشل ایکٹیوسٹ اور مخبر جو سماجی رابطہ کے ذرائع ٹوئیٹر پر "مجتہد” کے نام سے موجود ہے، نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکمران بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت انتہائی تشویش ناک ہے۔ اپنے ٹوئیٹر بیان میں مجتہد نے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر کے پیغام کا حوالہ دیا ہے جس کے مطابق شاہ سلمان کے گردوں نے کام کرنا تقریبا چھوڑ دیا ہے اور کورونا کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اب وہ چند دنوں کے مہمان ہیں۔ اس صورتحال میں ان کے قریب ترین رشتہ داروں کی کیفیت جارحانہ ہے۔یاد رہےشاہ سلمان کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ دو دن قبل میڈیا نے ان کے پتے کے کامیاب آپریشن کی خبر نشر کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …