بدھ , 24 اپریل 2024

روالپنڈی؛ محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس، فول پروف سکیورٹی کا اعلان

اسلام آباد: سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی اہل تشیع علماء کرام، بانیاں مجلس وجلوس اورامن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ ہوئی جس میں محرم الحرام میں قیام امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور ایس او پیزپر عمل درآمدکی یقین دہانی کروائی گئی۔ابلاغ نیوز نےتسنیم خبررساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اجلاس میں میں علامہ زاہد عباس کاظمی، سید افضال ہمدانی ،چوہدری مشتاق حسین، سید سجاد حسین ہمدانی،سید ابصار کاظمی، سید لیاقت حسین شاہ، سید مجتبٰی نقوی، سید ناظم عباس زیدی کے علاوہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ایس پی آپریشنز ایس پی راول سمیت ماتحت پولیس افسران نے شرکت کی۔

شرکاء کاکہنا تھاکہ محرم کے دوران تمام مکاتب فکر مثالی عقیدت کے تحت نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم مناتے ہیں۔سی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔تمام علماء کرام کسی بھی فورم سے مذہبی دل آزاری یا مذہبی منافرت کے پھیلائو کی حوصلہ شکنی کریں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …