جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان میں طالبان دہشت گرد کو ساڑھے 12 سال قید کی سزا

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گرد تحریک طالبان حقانی گروپ کے مجرم کو مجموعی طور پر ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنا دی۔ابلاغ نیوز نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گرد تحریک طالبان حقانی گروپ کے مجرم کو مجموعی طور پر ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنا دی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم کے لیے فنڈنگ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کالعدم تحریک طالبان حقانی گروپ کے مجرم ضیا حسین کو مجموعی طور پر ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرم کو 70 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔تفتیشی افسر کے مطابق مجرم ضیا حسین کو سی ٹی ڈی نے اتحاد ٹاؤن کراچی سے گرفتار کیا تھا، مجرم افغانستان میں امریکی فورسز کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوچکا ہے اور گوانتاناموبے جیل سے رہائی کے بعد مجرم کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا تھا، مجرم کالعدم تنظیم کے لیے فنڈ جمع کررہا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …