جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران نےشہید قاسم سلیمانی پر فلم کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: ایرانی سنٹر برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز اینڈ انٹرنیشنل ریلیشن کے ڈائریکٹر عامر موسوی نے کہا کہ قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں ایک فلم کی جائے گی جس میں شہید قاسم سلیمانی کی مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں ظالم وجابر امریکا اسرائیلی، تکفیری دہشت گرد داعش سمیت دیگر تکفیری دہشت گرد قوتوں کے سپورٹرز عرب ممالک کے خلاف مزاحمت کو دیکھایا جائے گا۔

ابلاغ نیوز نے فارس نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی سنٹر برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز اینڈ انٹر نیشنل ریلیشنس کے ڈائریکٹر عامر موسوی نے کہا ہے کہ قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے پر ایک فلم بنائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 16 ویں بین الاقوامی فلمی میلہ میں مزاحمت پر مبنی فلم پیش کرنا ایران کا اقدام ایک انوکھا اقدام ہوگا اور یہ اقدام آرٹ اور فلم سازی کے ذریعے مزاحمت ، رائے عامہ اور فنکاروں کے مابین ایک رابطہ قائم کریگا۔موسوی نے واضح کیا کہ مزاحمتی فلموں کا بین الاقوامی میلہ تھیٹر اس فلم کی ریکاڈنگ، ایران ، لبنان اور شام اور خاص طور پر فلسطین کے علاقے میں ریکارڈکریگا کیونکہ فلسطین مختلف قسم کی مزاحمت اور جدوجہد کا میدان رہا ہے۔

موسوی نے زور دے کر کہا کہ سلیمانی ایک کثیر جہتی شخصیت ہیں ، انھوں نے بتایا کہ ان کی شخصیت کے بارے میں فلم کی تیاری ایک اہم اقدام ہے اور ہم سنیما فلموں کے ذریعہ اس ممتاز فوجی شخصیت کے مختلف زاویوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کا فوجی ساتھیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور شائستگی کی وجہ سے وہ "مزاحمتی محاذ پر مجاہدین میں بے مثال مقبولیت کا باعث بنے ، اور اس معاملے کو صرف ان افراد نے سمجھا ہے جو مزاحمت کے محاذ پر ان کے ساتھ تھے اور شہید جنرل سلیمانی کا یہ حسن سلوک مزاحمت کے مجاہدین کے لئے ایک اچھا نمونہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …