جمعرات , 18 اپریل 2024

الحشد الشعبی کا سامرا میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ

بغداد: عراقی ذرائع نے ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشتگرد ٹولے داعش کے ایک ٹھکانے پر حملے کی خبر دی ہے۔ابلاغ نیوز نے فارس نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی ذیلی مزاحمتی فورس سرایا السلام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے سامرا شہر کے شمالی علاقے میں داعشی عناصر کے ایک گروہ کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد تکفیری گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بہ گاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقیماندہ عناصر کے خلاف سرگرم ہے

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …