جمعہ , 29 ستمبر 2023

کیا اداکار عمران عباس کسی بین الاقوامی فلم میں نظر آنے والے ہیں؟

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار عمران عباس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا۔ابلاغ نیوز جیو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہسوال اور جواب کے سیشن کے دوران اداکار عمران عباس کے مداحوں نے ان سے متعدد دلچسپ سوالات کیے۔سیشن کے دوران اداکار سے ان کے ایک مداح نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا آپ کا کوئی خاص پروجیکٹ آنے والا ہے؟

جواب میں اداکار عمران عباس نے کہا کہ ‘ہاں، آپ نے بالکل درست اندازہ لگایا ہے، اور یہ ایک بین الاقوامی فلم ہے’ ۔اب اداکار کے مداحوں کو بس صرف اس بات کا ہی انتظار ہے کہ ان کی یہ بین الاقوامی فلم کون سے ہے اور وہ کب اس حوالے سے تفصیلات بتائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی اور یکم اگست کو ہو گی

اسلام آباد: یران سمیت کئی اسلامی ممالک میں عیدالاضحیٰ31 جولائی جبکہ پاک و ہند میں …