جمعرات , 25 اپریل 2024

باکسر محمد علی کی لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما سے ملاقات کی یاد گار تصویر

اسلام آباد: لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کی لبنان کی اسلامی مقاومتی تنظیم حزب الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے ساتھ ایک یادگار تصویر۔ابلاغ نیوز نےتسنیم نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  دنیائے باکسنگ پر ایک عرصہ تک حکومت کرنے والے اور لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی نے 17 فروری 1985 کو لبنان کے شہر بیروت کا دورہ کیا تھا جہاں بیروت کے شیعہ اکثریتی جنوبی علاقے الضاحیہ میں واقع بیت العبد مسجد میں شیعہ رہنما اور اسلامی مقاومتی تنظیم حزب الله کے حالیہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی اقتداء میں نماز جماعت ادا کی تھی۔ زیر نظر تصویر اسی یادگار موقع پر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مغرب اور اس سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اس تصویر سے پردہ پوشی کرتے ہوئے اس کو اس وقت نشر ہونے سے روک دیا گیا تھا۔لیجنڈ باکسر محمد علی 17 جنوری 1942 کو امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اپنے والد کے نام پر کیسیئس مارسیلس کلے کہلائے۔ تاہم 1960 میں 18 برس کی عمر میں انہوں نے اسلام قبول کر کے اپنا نام محمد علی رکھ لیا تھا۔دنیائے باکسنگ پر کئی برس تک راج کرنے والے بہترین اخلاقی اوصاف کے حامل محمد علی پارکنسن کی بیماری کے باعث 3 جون 2016 کو انتقال کر گئے تھے۔یاد رہے لیجنڈری باکسر محمد علی نے مئی 1993 میں اسلامی جمہوریہ ایران کا بھی دورہ کیا تھا اور تہران میں رھبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری بھی دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …