جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران میں سونے کی سب سے بڑی کان سے 1200 کلوگرام انگوٹس کی تیاری

تہران: ایرانی ‘زرشوران’ کمپنی کے سربراہ نے بتایا کہ رواں سال سونے کی سب سے بڑی کان سے  1200 کلوگرام  اس کان سے 1200 کلوگرام انگوٹس کی تیاری کیلیے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اگلے سال اس کان سے سونے کی پیداواری کی شرح 1500 کلوگرام تک بڑھ جائے گی۔یہ بات محسن نادری نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سونے کی پیداوار کی یہ مقدار گذشتہ برسوں میں فیکٹری کے آغاز سے ہی بے مثال ہے۔انہوں مزید کہا کہ اس سال کے مئی مہینے سے پیداوار کے شعبے میں اس کمپنی کی منصوبہ بندی میں تبدیلی کے ساتھ ایک مختلف صورتحال سامنے آئی۔انہوں نے کہا کہ مئی کے مہینے میں سونے کی پیداوار کی شرح 38 کلوگرام تھی جو گزشتہ مہینے میں 86 کلوگرام تک پہنچ گئی۔نادری نے کہا کہ اب اس صنعتی کمپلیکس میں سونے کی مٹی کی کھپت32 ہزار ٹن سے بڑھ کر 36ہزار ٹن ماہانہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …