جمعہ , 19 اپریل 2024

ایردوآن ہتھیاروں اور اجرتی جنگجوؤں کے ذریعے اپنا تسلط چاہتے ہیں : ترجمان لیبیائی فوج

اسلام آباد: لیبیا کی فوج کے سرکاری ترجمان احمد المسماری نے باور کرایا ہے کہ سرت شہر کی دفاعی لائن مستحکم ہے۔ابلاغ نیوز نے عربی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ المسماری نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن پر الزام عائد کیا کہ وہ مزید ہتھیار اور اجرتی جنگجوؤں کو لیبیا پہنچا کر اپنا تسلط نافذ کرنے کی کوشش میں ہیں۔ترجمان کے مطابق لیبیا کی فوج نے سرت کی مغربی جانب کے علاوہ الجفرہ اور ہلال آئل فیلڈز زون میں تعینات فورسز کو بھی اضافی کمک کے ساتھ سپورٹ فراہم کر دی ہے۔

المسماری نے تصدیق کی ہے کہ شامی اجرتی جنجگوؤں کو طرابلس سے تاورغاء منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصراتہ شہر ترکی کی فوج کے لیے ایک اہم انتظامی اڈہ بن چکا ہے۔ المسماری نے زور دے کر کہا کہ لیبیا کی قومی فوج اب بھی لیبیائی قوتوں سے ایک ایسے سیاسی حل کا مطالبہ کرتی ہے جس پر تمام فریق متفق ہوں۔اس سے قبل لیبیا کی فوج کے توپ خانوں نے اتوار کی شب وفاق حکومت کی فورسز کے زیر انتظام تین گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ یہ گاڑیاں جاسوسی کے مقصد سے سرت شہر کے مغرب میں لیبیا کی فوج کے ٹھکانوں کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

دوسری عسکری ذرائع کے مطابق لیبیا کی فوج کے لڑاکا طیاروں نے سرت شہر کے مغرب الوشکہ کے علاقے کے اطراف ترکی کے 3 فوجی ٹینکوں کو بم باری کر کے تباہ کر دیا۔لیبیا کی فوج کے ایک سینئر عہدے دار خالد المحجوب نے ہفتے کی شام العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ الہلال آئل فیلڈز کے نزدیک لیبیا کے ساحلوں کے تحفظ کے لیے بحریہ کی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ المحجوب نے اس بات کی تردید کی کہ زمینی طور پر روسی فورسز کی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیبیا کی فوج نے بعض ہتھیاروں کی مرمت کے لیے روسی ماہرین سے مدد لی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …