ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی فوجی اڈے التاجی پر راکٹوں اور اسپایکر فوجی اڈے پر ڈرون سے حملے

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکہ سے وابستہ فوجی اڈے التاجی پر 5 راکٹ فائر کئے گئے جبکہ اسپایکر اڈے پر ڈرون حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ابلاغ نیوز نےالاخباریہ ویب سائٹ اور بعض عراقی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکا سے وابستہ فوجی اڈے التاجی پر 5 راکٹ فائر کیے گئے جبکہ اسپا یکر اڈے پر ڈروں حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ عراقی ذرائع ابلاغ نے آج صبح اپنی بریکنگ نیوز میں کہا کہ اسپایکر اڈے پر ڈرون حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ اس سے قبل کل رات عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکہ سے وابستہ فوجی اڈے التاجی پر 5 راکٹ فائر کئے گئے۔

السومریہ نیوزکی رپورٹ کے مطابق آج علی الصبح اسپایکر فوجی اڈے میں ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے وہاں پہنچیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

واضح رہے کہ مارچ 2020 میں بھی التاجی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 امریکی دہشتگرد اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امریکی دہشتگردوں نے اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی  کے مراکز پر بم گرائے تھے جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …