ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالم اسلام خاموش، صیہونیوں نے مسجد کو نذر آتش کر دیا + ویڈیو

فلسطین میں صیہونی آبادکاروں نے ایک مسجد پر حملہ کرکے اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھ دیئے۔العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق کل پیر کے روز انتہا پسند صیہونیوں نے ویسٹ بینک کے رام اللہ شہر کے نزدیک ایک مسجد پر حملہ کر دیا۔صیہونی آبادکاروں نے البیرہ مسجد پر حملہ کرکے اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھ دیئے۔ان صیہونی آبادکاروں نے اسی طرح مسجد سے متعلق عمارت کو آگ لگا دی اور اس کے بعد فرار ہوگئے۔مغربی کنارے یا ویسٹ بینک میں اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صیہونی کالونیاں بنا رکھی ہیں جہاں ہائی سیکورٹی میں رہنے والے صیہونی، نواحی علاقوں کے فلسطینی دیہاتوں اور مساجد پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر کراچی کے سمندر میں کشتیوں کا جلوس