جمعہ , 19 اپریل 2024

چین: دنیا کے سب سے بڑے آبی طیارے کی پہلی کامیاب پرواز

بیجنگ: چین میں دنیا کے سب سے بڑے آبی طیارے کی سمندر کے اوپر پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی چین میں ایم فیبیس اے جی 600 نامی طیارے نے 31 منٹ میں آزمائشی پرواز مکمل کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں میری ٹائم سرچ اور ریسکیو آپریشن کے دوران 50 افراد سفر کرسکیں گے، جبکہ یہ اپنے ساتھ 12 میٹرک ٹن پانی لے جا سکے گا جو آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔یہ پہلا ایسا بڑا ایئرکرافٹ ہے جسے چین نے خودمختار طور پر تیار کیا۔ طیارہ ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرے گا۔طیارہ 53.5 ٹن وزن کے ساتھ ٹیک آف کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک بار میں 2800 میل تک سفر کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چین کے شہر شنگھائی میں چھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ’مگلیو ٹرین‘ کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہر انجینئرز کی تیار کردہ ٹرین ٹرانسپورٹ سسٹم میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، کامیاب تجربے نے ذرائع نقل و حمل کی دنیا میں ایک اور نئی راہ کھول دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی مگلیو پروٹو ٹائپ گاڑیاں سال 2020 کے اختتام تک تیار کر لی جائیں گی، اگر یہ ٹرین پاکستان میں چلے تو کراچی سے لاہور کا فاصلہ دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے ہو گا۔

خیال رہے کہ دو سال قبل جاپان نے بھی دنیا کی تیز ترین ریل گاڑی ’مگلیو ٹرین‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔مقناطیسی طاقت کی حامل یہ ٹرین اپنے ٹریک پر تیرتے ہوئے آگے کی طرف سفر کرتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ ٹرین ہوا میں معلق ہو۔ریل گاڑی پر سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ اس ٹرین میں بیٹھ کر سفر ہوائی جہاز جیسا معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …