جمعہ , 19 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان سے زلفی بخاری کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا وبا میں بیرون ملک متاثر پاکستانی محنت کشوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ابلاغ نیوز نے اے آر وائی نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ملاقات کی جس میں وزارت سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیر اعظم کو دورہ متحدہ عرب امارات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں بیرون ملک پاکستانی لیبر کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،کرونا وبا میں بیرون ملک متاثر پاکستانی محنت کشوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے ضروری ہے تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …