جمعرات , 18 اپریل 2024

امریکی الزامات سراسر بہتان ہیں: چین

اسلام آباد:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کے خلاف امریکی حکام کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ سراسر افواہ اور بہتان ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے منگل کو ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہیوسٹن میں چین کا قونصل خانہ، امریکہ اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد چین کا پہلا قونصل خانہ ہے اور یہ گزشتہ اکتالیس برسوں سے مختلف میدانوں میں چین اور امریکہ کے مابین دوستانہ تعاون اور باہمی مفاہمت کی سطح بڑھانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

چین نے امریکی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے وہ سراسر حقیقت کے خلاف ہیں۔چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیجنگ کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کر دے۔امریکی وزارت خارجہ، وزارت قانون اور انٹیلیجنس ادارے کے حکام نے گزشتہ بدھ کو دعوی کیا تھا کہ شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ ایک عرصے سے تجارتی رموز چرانے اور غیر قانونی سرگرمیاں انجام دینے حتی جاسوسی کرنے میں ملوث رہا ہے۔امریکہ نے جمعے کو ریاست ٹگزاس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کو بند کر دیا تھا جس کے بعد چین نے بھی پیر کو شہر چنگدو میں امریکی قونصل خانے کو بہتر گھنٹے کے اندر خالی کر دینے کا حکم دے دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …