جمعہ , 14 مئی 2021

چوہدری پرویز الٰہی سے شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ملاقات، تحفظ بنیاداسلام بل پر مشاورت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے شیعہ علماء کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ابلاغ نیوز نے جیو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مسلم لیگ ق کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر راجہ بشارت، حافظ عمار یاسر، چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر اشرفی اور علامہ محمد افضل حیدری بھی موجود تھے۔

ملاقات میں تحفظ بنیاد اسلام بل پر تحفظات دور کرنے پر لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے علماء کے ساتھ صدقِ دل سے مشاورت کر رہے ہیں اور مشاورت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اگر تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آجائیں گے: ایم ڈبلیو ایم

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری حنا تقوی کا کہنا ہے کہ اگر تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آجائیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا تقوی کا کہنا تھا کہ یہ بل سازش پر مبنی ہے،  1973 کے آئین میں شق نمبر 20، 27 اور 28 میں مفصل قانون موجود ہے، اس کی موجودگی میں مزید کسی بل کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بل پاس ہونے سے تمام مذہبی کتابوں پر پابندی لگ جائے گی، اس بل میں ترمیم نہیں بلکہ اسے مکمل طور پر ختم کیا جائے، ا سپیکر پنجاب اسمبلی نے بچگانہ فعل کیا، علماء سے مشورہ کرنا چاہیے تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …