جمعہ , 19 اپریل 2024

حجاج کرام ، میدان عرفات پہنچ گئے

مکہ مکرمہ: حجازکی مقدس سرزمین پر مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے ، کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال محدود پیمانے پر حج ادا کیا جارہا ہے حجاج حج کا اہم رکن وقوف عرفات ادا کرنے کے لئے میدارن عرفات پہنچ گئے ہیں۔

حجازکی مقدس سرزمین پر مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے ، کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال محدود پیمانے پر حج ادا کیا جارہا ہے حجاج حج کا اہم رکن وقوف عرفات ادا کرنے کے لئے میدارن عرفات پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر حضرت امام حسین علیہ السلام کی دعائےعرفہ پڑھی جائے گی۔ میدان عرفات میں نماز ظہر اور عصرایک ساتھ ادا کی جائے گی ۔ یوم عرفہ اللہ تعالی کی پہچان اور شناخت کا دن ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اپنی عبادت اور اطاعت کی دعوت دی ہے اور اپنے بندوں کے لئے اپنے احسان وکرم اور جود و سخا کے دسترخوان بچھا دیئے ہیں یوم عرفہ اللہ تعالی کی عطا اور بخشش کا دن ہے۔ بعض دینی ذرائع کے مطابق یوم عرفہ کو عید کے عنوان سے بھی یاد کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …