جمعہ , 19 اپریل 2024

شام میں درجنوں دہشتگرد ہلاک

دمشق: شام کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شامی فوج کے ساتھ دہشتگردوں کی جھڑپ میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شامی فوج نے صوبۂ لاذقیہ کے شمال میں دہشتگردوں کے ایک حملے کو ناکام بناتے ہوئے انہیں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔

شام کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ساتھ دہشتگردوں کی جھڑپ میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

شامی فوج نے اس سے قبل صوبے حماہ اور ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بعض دہشتگرد عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملہ کرتے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی بچے دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کو شکست دی، مگر اب بھی ملک کے بعد علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …