جمعہ , 19 اپریل 2024

داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری

بغداد: عراقی فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی صوبے صلاح الدین کے نواحی علاقوں میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

بغداد میں عراقی فوج کی مشترکہ آپریشنل کمان کے ترجمان تحسین الخفاجی نے بتایا ہے کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے منگل کی صبح سامرا کے نواح میں واقع داعش ٹھکانوں پر شدید حملے کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران داعشیوں کی دو لانچوں کو بھی بمباری کرکے تباہ کردیا گیا۔تحسین الخفاجی کا کہنا تھا کہ فیڈرل پولیس کے دستوں نے ایک علیحدہ کارروائی کے دوران داعش کے دو خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں تہس نہس کردیا۔

عراقی فوج کی مشترکہ کمان نے اتوار کے روز ملک میں دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات کے خاتمے کی غرض سے نئی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا۔عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سن دو ہزار سترہ میں داعش کی کمر توڑ دی تھی تاہم اس کے خفیہ جتھے اب بھی عراق میں سرگرم ہیں اور گاہے بگاہے مختلف علاقوں میں محدود حملے کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …