بدھ , 24 اپریل 2024

افغانستان میں بم دھماکوں اور فائرنگ سے 23 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے مختلف صوبوں میں ہونے والے بم دھماکوں اور دہشتگردانہ واقعات میں 23 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمال مغربی صوبے بغلان میں بدھ کو طالبان کے حملے میں کم سے کم 12 لوگوں کی موت ہوگئی۔

در ایں اثناء صوبہ نیمروز کے علاقے خاش میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا جس میں 8 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

اُدھر باد غیس صوبے سے بھی دھماکوں اور دہشتگردانہ حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں جن میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔

ابھی مذکورہ حملوں کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …