بدھ , 24 اپریل 2024

افغانستان کی صورتحال امریکی کرتوتوں کا نتیجہ ہے: ایران

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی جو صورتحال بنی ہے وہ امریکہ کی جنگ پسندی اور بے جا مداخلت کا نتیجہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان سعید خطیب زاده نے امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جو صورتحال بنی ہے وہ امریکہ کی جنگ اور بے جا مداخلت کا نتیجہ ہے۔ امریکہ نے ایران پر طالبان کے لئے ہتھیار فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سعید خطیب زاده کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان در اصل افراتفری پھیلانا اور واشنگٹن کی جانب سے دہشتگرد گروہ داعش کی مدد سے افغان عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ابھی تک امریکہ نے نیٹو کے دائرے میں داعش کو مدد فراہم کرنے والے ہیلی کاپٹروں کے بارے میں افغان عوام کے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات نہیں دیئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …