منگل , 23 اپریل 2024

امریکہ کا فوجی قافلہ کویت سے عراقی سرزمین میں داخل ہوگیا

بغداد: عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق امریکہ کا فوجی قافلہ کویت سے عراقی سرزمین میں داخل ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراق کی سرزمین میں داخل ہونے کے بعد امریکی فوجی قافلہ عراق میں قائم امریکی فوجی اڈے عین الاسد کی جانب روانہ ہوگيا ہے۔ امریکی فوجی قافلہ کے پاس بڑا فوجی ساز و سامان موجود ہے یہ قافلہ بصرہ سے ہوتا ہوا صوبہ الانبار کے مغرب میں البغدادی کے علاقہ میں پہنچا اور وہاں سے عین الاسد میں داخل ہوگيا۔ امریکی ہیلی کاپٹروں نے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد تک پہنچنے میں اس فوجی قافلہ کی ہمراہی کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …