بدھ , 24 اپریل 2024

فلسطینی بزرگ شہری پر تشدد اسرائیل کے ساتھ امارات کے سفارتی تعلقات کا نتیجہ

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی کنارے میں فلسطین کے بزرگ شہری پر اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امارات کے سفارتی تعلقات برقرار کرنے کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں مغربی کنارے میں فلسطین کے بزرگ شہری پر اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امارات کے سفارتی تعلقات برقرار کرنے کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران 65 سالہ بزرگ فلسطینی شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجی اہلکار نے بزرگ شہری کو پہلے گردن سے پکڑ کر زمین پر گرایا، پھر ان کی گردن پر گھٹنا رکھ کر بیٹھ گیا۔ دیگر اسرائیلی فوجی اہلکار منظر کو کیمرے میں قید کرنے والے صحافیوں پر رائفل تانے کھڑے رہے۔ مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فلسطینی بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …