ہفتہ , 20 اپریل 2024

بیروت دھماکے کے ایک ماہ بعد ملبے تلے زندگی کی امید

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے کے ایک ماہ بعد ملبے تلے دبے ایک فرد کے زندہ ہونے کی امید ظاہر ہوئی ہے۔

بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کو ایک ماہ ہوچکے ہیں اور اس ہولناک دھماکے میں 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

دھماکے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں تھیں اور انہی میں سے ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دھماکے کے ایک ماہ بعد کسی کے زندہ ہونے کی امید ظاہر ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چلی کی ریسکیو ٹیم کو اسکیننگ مشین کے ذریعے ملبے تلے سانس اور دل کی کمزور دھڑکن کا سراغ ملا ہے، جس کے حوالے سے قیاس کیا جارہا ہے کہ ملبے تلے کوئی بچہ ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ امدادی ٹیم کو ملبے تلے لاش کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔

تھرمل امیجنگ سے بھی ملبے تلے دبے بظاہر دو انسانی جسموں کی نشاندہی ہوئی جن میں سے ایک چھوٹا ہے، بازو اور ٹانگیں جوڑے پڑا ہے۔

اس امید کے جاگتے ہی ریسکیو حکام نے ملبہ ہٹانے کی کوششیں شروع کردی ہیں جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ اگر ملبے سے کوئی زندہ شخص ملتا ہے تو یہ ایک معجزہ ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …