ہفتہ , 20 اپریل 2024

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کئے جانے پر ایران کا سخت رد عمل

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور امن کو ٹھیس پہنچتی ہے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں توہین کو کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا آزادی اظہار رائے کا مصداق نہیں ہو سکتا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بھی فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا ایسا اتفاق نہیں کہ فرانس کی مذکورہ میگزین چارلی ہیبڈو نے اس قسم کا توہین آمیز اقدام کیا ہے، بلکہ اُس نے 2015ء میں بھی سرکار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں گستاخانہ خاکے شایع کیے تھے جس کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں ںے غم و غصے کا اظہار اور شدید احتجاج کیا تھا۔ ساتھ ہی دیگر مذاہب کے پیروکاروں نے بھی فرانسیسی میگزین کے اس فعل کی مذمت کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …