جمعہ , 22 اکتوبر 2021

ایران میں کلورین گیس کا سانحہ، 217 افراد متاثر

تہران: ایران کے مغربی صوبے ایلام کے دیہی علاقے زنجیره علیا میں کلورین گیس سے متاثر ہونے کے نتیجے میں 217 افراد کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایلام میڈیکل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر محمد کریمیان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلورین گیس سلنڈرمیں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 217 افراد متاثر ہو گئے کہ جن میں سے 109 افراد کو اسپتال سے ڈسچارچ کردیا گیا۔

دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی مزید تفصیلات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …