اتوار , 17 اکتوبر 2021

جولائی میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 35 کروڑ ڈالر سے زائد منافع باہر بھیجا

پاکستان سے جولائی میں بیرونی سرمایہ کاری پر کمائےگئے 35 کروڑ 45 لاکھ ڈالرکا منافع واپس بھیجا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں34کروڑ ڈالر براہ راست سرمایہ کاری سے کماکر بیرون ملک بھیجے گئے جب کہ کیپٹل مارکیٹ سے کمائے گئے ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی میں 17کروڑ 97 لاکھ ڈالر منافع برطانیہ بھیجا گیا جب کہ امریکا بھیجے گئے منافع کا حجم 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہا، یورپ کے جزیرے مالٹا میں 4 کروڑ 71 لاکھ ڈالر منافع بھیجا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق چین کو جولائی میں بھیجے گئے منافع کا حجم ایک کروڑ 4 لاکھ ڈالر رہا۔

یہ بھی دیکھیں

توانائی کے بحران میں حکومت کا نئے ایل این جی ٹرمینل کی طرف جھکاؤ

اسلام آباد: بظاہر لگتا پے کہ حکومت نے موجودہ ایل این جی ٹرمینل کی مرمت …