اتوار , 17 اکتوبر 2021

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1940 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 14 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 97 ہزار 737 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1131 روپے 68 پیسے پر مستحکم رہی

یہ بھی دیکھیں

توانائی کے بحران میں حکومت کا نئے ایل این جی ٹرمینل کی طرف جھکاؤ

اسلام آباد: بظاہر لگتا پے کہ حکومت نے موجودہ ایل این جی ٹرمینل کی مرمت …