منگل , 23 اپریل 2024

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں فرانسیسی میگزین کی گستاخی پر رہبر انقلاب اسلامی کا مذمتی بیان

رسول اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی نورانی و ملکوتی شخصیت کے سلسلے میں فرانسیسی میگزین کے سنگین اور نا قابل معافی گناہ نے ایک بار پھر اسلام اور مسلم معاشرے سے مغربی دنیا کے سیاسی و ثقافتی اداروں کی کینہ توزی اور ان کی شرانگیزی کو برملا کر دیا۔
اس بڑے جرم کی مذمت نہ کرنے کے لئے آزادی اظہار خیال کا بہانہ پیش کرنا جو بعض فرانسیسی رہنماؤں نے کیا ہے بالکل بے بنیاد، غلط اور دھوکہ دہی ہے۔ صیہونیوں اور استکباری حکومتوں کی گہری اسلام مخالف پالیسیاں اس قسم کے معاندانہ اقدامات کی جڑ ہیں جو تھوڑے تھوڑے وقفے سے ظاہر ہوتی ہیں۔ اس وقت یہ حرکت مغربی ایشیا کی اقوام اور حکومتوں کی توجہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی ان منحوس سازشوں کی طرف سے ہٹانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے جو انھوں نے اس علاقے کے لئے تیار کر رکھی ہیں۔ مسلم اقوام بالخصوص مغربی ایشیا کے ممالک اس حساس علاقے کے مسائل کے بارے میں پوری طرح ہوشیار رہیں اور اسلام اور مسلمانوں سے مغربی سیاستدانوں اور عمائدین کی دشمنی کو ہرگز فراموش نہ کریں۔

والله غالب علی امره

سیّد علی خامنه ‌ای

18/6/99 (ہجری شمسی مطابق 8 ستمبر 2020)

یہ بھی دیکھیں

فرزند رسول حضرت امام علی نقی علیہ السلام کا مختصر تعارف

علی بن محمد امام علی نقی علیہ السلام کے نام سے مشہور، نویں امام ، …